ایران کے ساتھ کوئی جنگ نہیں‘جنگ ہوئی تو دنیا پر بہت سخت اثرات مرتب ہوں گے۔سعودی وزیردفاع

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 8 جنوری 2016 12:16

ایران کے ساتھ کوئی جنگ نہیں‘جنگ ہوئی تو دنیا پر بہت سخت اثرات مرتب ..

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 08 جنوری۔2015ء) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ان کے ملک اور ایران کے درمیان جنگ ایک تباہی کا آغاز ہوگی اور الریاض اس جنگ کی اجازت نہیں دے گا۔انھوں نے یہ بات برطانوی جریدے سے ایک انٹرویو میں کہی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس کی ہم کوئی پیشین گوئی نہیں کرسکتے ہیں اور جو کوئی بھی جنگ کی شہ دے رہا ہے،اس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔انھوں نے انٹرویو میں مزید کہا کہ اس جنگ کے دنیا پر بہت سخت اثرات مرتب ہوں گے۔ہم یقینی طور پر ایسی کسی چیز کی اجازت نہیں دیں گے۔ اکانومسٹ کے نمائندے نے شہزادہ سلمان سے پانچ گھنٹے تک گفتگو کی ہے اور یہ ان کا پہلا آن ریکارڈ انٹرویو ہے۔