قائد شاہد آفریدی کو سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار رہنا چاہیئے :وسیم اکرم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 8 جنوری 2016 12:39

قائد شاہد آفریدی کو سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار رہنا چاہیئے :وسیم ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8جنوری- 2016ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ٹیم کے قائد شاہد آفریدی کو سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار رہنا چاہیئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شاہد آفریدی کے حالیہ بیان کے حوالے سے سوال پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ آل راؤنڈر ہمارے ہیرو ہیں تاہم بطور کپتان انہیں پریس کانفرنس میں ہر طرح کے سوالات کا جواب دینے کے لیے تیاری کرنی چاہیئے اور بالخصوص ان سوالات کے جواب دینے کی ضرور تیار ی کرنی چاہیئے جن کے جواب آپ نہیں دینا چاہتے ہیں ۔ وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ جیت رہے ہوں تو سوال نہیں ہوتے تاہم جب پرفارمنس خراب ہو تو ہر طرح کے سوالات ہوتے ہیں ۔