انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان میں ڈیوس کپ ٹائی کرانے سے انکارکردیا

ڈیوس کپ ٹائی 4سے 6مارچ تک منعقد ہونا ہے،اب مقابلے سری لنکا میں ہوں گے‘ ترجمان پی ٹی ایف

جمعہ 8 جنوری 2016 12:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء)انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی کے انعقاد پر پاکستان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے پاکستانی ہوم سیریز سری لنکا کے نیوٹرل وینیو پر کرانے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق چین کے ساتھ ڈیوس کپ ٹائی پاکستان کی ہوم سیریز تھی ، آئی ٹی ایف کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کی متعدد یقین دہانیاں کرائی گئیں اس کے باوجود ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان کی اپیل مسترد کر کے سری لنکا کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔پی ٹی ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے اپیل مسترد کرنا قابل مذمت ہے۔ڈیوس کپ ٹائی 4 سے 6 مارچ تک منعقد ہونا ہے۔