وورسٹر شائر نے کیوی فاسٹ باؤلر میٹ ہینری کی خدمات حاصل کر لیں

جمعہ 8 جنوری 2016 13:03

وورسٹر شائر نے کیوی فاسٹ باؤلر میٹ ہینری کی خدمات حاصل کر لیں

لندن ۔08 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جنوری۔2016ء) انگلش کاؤنٹی وارسیسٹر شائر نے کیوی فاسٹ باؤلر میٹ ہینری کی خدمات حاصل کر لیں، کاؤٹنی نے 2016 کے ہاف سیشن کیلئے ان سے معاہدہ کیا ہے، وہ اپریل سے جون تک ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

وارسیسٹر شائر کے ڈائریکٹر سٹیو رہوڈز نے میٹ ہینری کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کر دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ میٹ ہینری باصلاحیت کرکٹر ہیں اور ان سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ میٹ ہینری کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے انگلش کنڈیشنز میں کھیلنا پسند کرتے ہیں، وہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔