سانگلہ ہل میں علی عادل پر مسلح افراد تشدد کیس کی تحقیقات کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 8 جنوری 2016 13:12

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 08 جنوری۔2015ء) سانگلہ ہل میں علی عادل پر مسلح افراد تشدد کیس کی تحقیقات کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیاجو ہفتہ کے روز اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوپیش کرئے گا جمعرات کے روز سانگلہ ہل میں علی عادل نامی شخص پر مسلح افراد کے تشدد کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیصل مسعود کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو متاثرہ شخص پر تشدد کی نوعیت اور ہونٹ سینے کے بارے میں اپنی رپورٹ ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ کو پیش کرے گا۔

(جاری ہے)

سانگلہ ہل کے رہائشی علی عادل کو مبینہ طور پر اس کے مخالفین تشدد کا نشانہ بنانے اور ہونٹ سینے کے بعد میو ہسپتال کے باہر پھینک گئے تھے جہاں اْسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق علی عادل کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ علی عادل کے مطابق اْسے مخالفین نے جائیداد کے تنازع پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے جبکہ ملزمان اس الزام سے انکاری ہیں۔