اداکارہ ریچل خان کی فلم ” دی ریبرز “ کی شوٹنگ کا نیا سپیل 12جنوری سے شروع ہو گا

جمعہ 8 جنوری 2016 13:24

اداکارہ ریچل خان کی فلم ” دی ریبرز “ کی شوٹنگ کا نیا سپیل 12جنوری سے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) اداکارہ ریچل خان کی فلم ” دی ریبرز “ کی شوٹنگ کا نیا سپیل 12جنوری سے شروع ہو گا ۔ فلم میں ریچل خان منفرد نوعیت کا کرداد ادا کر رہی ہیں ۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ فلم ” دی ریبرز “ بین الاقوامی معیار کی فلم ہے جو میسم علی پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

مجھے سو فیصد یقین ہے کہ فلم اپنے مضبوط سکرپٹ اور اداکاروں کی بہترین صلاحیتوں کے باعث سال 2016ء کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہو گی ۔

ریچل خان نے کہا کہ اس وقت مجھے دو ڈرامہ سیریل کی بھی آفر ہو رہی ہے مگر میں نے اپنی تمام توجہ فلم کی جانب مرکوز کر رکھی ہے کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ آپ پہلے ایک کام اچھے طریقے سے کر لیں پھر کوئی اور پراجیکٹ کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :