میں برانڈ ایمبیسیڈر رہوں یا نہ رہوں بھارت حیرت انگیز رہے گا ، عامر خان

جمعہ 8 جنوری 2016 14:28

میں برانڈ ایمبیسیڈر رہوں یا نہ رہوں بھارت حیرت انگیز رہے گا ، عامر خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) بالی وڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے کہا ہے کہ میں برانڈ ایمبیسڈر رہوں یا نہ رہوں بھارت حیرت انگیز ہی رہے گا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے لئے اعزاز اور خوشی کی بات ہے کہ گزشتہ دس سالوں سے میں حیرت حیرت انگیز بھارت مہم کا برانڈ ایمبیسیڈر ہوں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے ملک کی خدمت کر کے خوشی ہوتی ہے اور ہمیشہ اس کے لئے دستیاب رہوں گا انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کرنا حکومت کا استحقاق ہے کہ اے برانڈ ایمبیسیڈر کی ضرورت ہے یا نہیں اور یہ ایمبیسیڈر کس کو ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ میں اس حوالے سے حکومتی فیصلے کا احترام کروں گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں برانڈ ایمیسیڈر رہوں یا نہ رہوں بھارت ہمیشہ حیرت انگیز رہے گا اور اسے رہنا بھی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :