نئی ون ڈے رینکنگ جاری ، آل راونڈرز کی فہرست میں محمد حفیظ کا دوسرا نمبر

جمعہ 8 جنوری 2016 14:53

نئی ون ڈے رینکنگ جاری ، آل راونڈرز کی فہرست میں محمد حفیظ کا دوسرا نمبر

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ،رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا بدستور پہلے ،بھارت دوسرے ،جنوبی افریقہ تیسرے ، پاکستان آٹھویں اور افغانستان کی ٹیم 10ویں نمبر پر آگئی ہے،بیٹسمینوں کی رینکنگ میں ابتدائی 25بلے بازوں میں کوئی پاکستانی بلے باز مجود نہیں ہے،اے بی ڈوئیلےئرز پہلے ،ویرات کوہلی دوسرے ،ہاشم آملہ تیسرے ،افغانستان کے محمد شہزاد 39درجے بہتری کے ساتھ 42ویں اور محمد حفیظ 26ویں احمد شہزاد35درجے پر براجمان ہیں۔

بولنگ ریکنگ میں مچل سٹارک پہلے ،ٹرینٹ بولٹ دوسرے، شکیب الحسن تیسرے سعید اجمل ایک درجے تنرلی کے بعد 9ویں محمدعرفان12ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ جبکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ آل ر آنڈرز میں دوسرے نمبر پرآ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی سعید اجمل 16ماہ میں صرف دو میچ کھیلنے کے باجود ٹاپ ٹین باولر ز میں نویں پوزیشن پر ہیں جبکہ پہلے نمبر پر مچل سٹارک براجمان ہیں۔

آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق افغانستان کی کرکٹ ٹیم بھی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے اور دسویں پوزیشن پر آ گئی ہے جبکہ پہلے نمبر پر آسٹریلیا ،دوسرے پر بھارت اور تیسر ے نمبر پر بھارت براجمان ہے۔قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ آل ر آنڈرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔