اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 جنوری 2016 15:43

اسلام آباد:  وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 جنوری 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت ڈی جی آئی ایس آئی ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، قومی سلامتی کے مشیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں خاطر خواہ کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ، جبکہ پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے پربھارت کی فراہم کردہ معلومات پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پٹھان کوٹ کی بھی شدید مذمت کی گئی ، اجلاس میں کیے گیئے فیصلے کے مطابق پاکستان پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے سے متعلق بھارتی حکام سے رابطے میں رہے گا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مخالفت کرتا ہے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کے ساتھ تعاون کریں گے۔ عوام تما م دہشت گرد گروپوں اور تنظیموں کے خلاف کارروائیوں پر متفق ہیں۔ علاوہ ازیں اجلاس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :