لاہور : فر فر انگریزی بولتے ہوئے ضعیف العمر شخص نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ، نوکری کی اپیل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 جنوری 2016 16:07

لاہور : فر فر انگریزی بولتے ہوئے ضعیف العمر شخص نے سوشل میڈیا پر دھوم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 جنوری 2016ء) : لاہور کی سڑکوں پر گھومتے ایک بوڑھے اور لاچار شخص کے فر فر انگریزی بولنے کے ہُنر نے سب کو دنگ ہونے پر مجبور کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ضعیف العمر شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بُک پر خاصی مقبولیت حاصل کر گئی ہے۔ اس ویڈیو میں ضعیف العمر شخص نے اپنے لیے ایک نوکری کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

فر فر انگریزی بولنے والا یہ شخص بظاہر تو عام سا بھکاری معلو ہوتا ہے لیکن جیسے ہی وہ بولنا شروع کرتا ہے اس شخص کا بھکاری والا امیج کہیں دور رہ جاتا ہے۔ اپنی اس ویڈیو میں اس شخص نے بتایا کہ کس طرح قسمت اور حالات نے اس کا ساتھ نہ دیا اور آج اس کے پاس بسا اوقات کھانے تک کے لیے بھی پیشے موجود نہیں ہوتے۔ اس شخص سے جب عمر سے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے ایک دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ روک اینڈ رول کے لیے بہت بوڑھا ہوں لیکن اتنا جوان ہوں کہ اپنے ملک کے لیے جان دے سکتا ہوں، اس شخص کے حیرت انگیز لہجے نے سب کو حیران کر دیا جس کے باعث اس شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی شئیر کی جا رہی ہے۔ آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :