اکثر آف سپنرز کا ایکشن اب بھی 15 ڈگری سے زائد ہے ، محمد حفیظ
جمعہ 8 جنوری 2016 16:31
اسلام آباد (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8جنوری- 2016ء) قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر اور بلے باز محمد حفیظ نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 15 ڈگری کی پابندی کے باوجود اب بھی اکثر آف سپنرز اپنی کہنی زیادہ موڑتے ہیں اور انکا بازو مقررہ حد سے زیادہ خم کھاتا ہے ۔ ایک انٹرویو میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ماضی میں صف اول کے سپنرز کو بھی دوسرا کرنے میں مسائل پیش آتے تھے لیکن اس وقت زیادہ سختی نہ تھی ، اب حالات بدل چکے ہیں اور اسی لیے وہ باؤلنگ میں دیگر ورائٹیز پر بھی کام کر رہے ہیں تاکہ 15 ڈگری کے اندر رہتے ہوئے باؤلنگ کر سکیں ۔
انہوں نے ہندوستانی سپنر روی چندرن ایشون کے اس موقف کی تائید کی کہ آف سپنر بازو کو خم دیے بغیر 'دوسرا' نہیں کر سکتے ، حفیظ کے مطابق آئی سی سی اس وقت 15 ڈگری کے اصول پر کاربند ہے لیکن انہیں یقین ہے کہ اگر آئی سی سی اب بھی فنگر سپنرز کے باؤلنگ ایکشن کا معائنہ کرے تو 80 فیصد کے بازو میں مقررہ حد سے زیادہ خم آئیگا ۔(جاری ہے)
قائد اعظم ٹرافی فائنل میں باؤلنگ کے حوالے سے سوال پر آل راؤنڈر نے کہا کہ انہیں اس میچ میں باؤلنگ کرنیکی اجازت تھی کیونکہ یہاں پر کیمرے لگے ہوئے تھے اور اگر میچ آفیشلز کو انکے ایکشن میں کوئی مسئلہ محسوس ہوتا تو وہ انہیں باؤلنگ سے روک سکتے تھے ۔
یاد رہے کہ حفیظ کا ایکشن دوسری مرتبہ رپورٹ ہونے پر انہیں باؤلنگ سے روکدیا گیا تھا اور ایک سال تک وہ دوبارہ آئی سی سی سے باؤلنگ ایکشن کے جائزے کی درخواست دوبارہ نہیں دے سکتے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.