مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے،ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا

جمعہ 8 جنوری 2016 16:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ بھکی میں توانائی پیدا کرنے کا منصوبہ ،جانوروں کی منڈیوں کا قیام ، شاہراؤں کی تعمیر سے شیخوپورہ کی اہمیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ، مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے ،دھرنا سیاست کرنے والوں کو دھڑن تختہ ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

شیخوپورہ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں ، بلدیاتی انتخاب کی کامیابی میں رانا تنویر حسین کا کردار نمایاں ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ رانا تنویر حسین کی انتھک محنت کی وجہ سے شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا گراف بلند ی پر پہنچ گیا ہے ۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی فلاح کے منصوبے بنائے ماضی میں کسی حکومت نے عوام کی فلاح کے لئے اتنے منصوبوں پر کام نہیں کیا جتنے منصوبوں پر مسلم لیگ ن کے دور میں کام ہوا ہے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں دھرنے دینے والوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے اور وہ اب اپنے مسقبل سے مایوس ہیں ۔مسلم لیگ ن نے عوام کی خدمت کرنے کو اپنا اعزاز سمجھا ہے اور جب بھی مسلم لیگ ن کو اقتدار ملا اس کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ْٹھوس منصوبہ بندی کی ۔

متعلقہ عنوان :