بلاول بھٹو زرداری نے راجہ پرویز اشرف کے غیر آئینی اقدامات پر انکوائری کا حکم دیدیا

جمعہ 8 جنوری 2016 16:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) پی پی پی نے پارٹی کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بعض مبینہ غیر آئینی اقدامات بارے پارٹی کی سطح پر انکوائری شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انکوائری پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر شروع کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران غیر منتخب لوگوں کو ترقیاتی فنڈز کا اجراء کیا اور ان لوگوں کے ذریعے ترقیاتی کام کروائے جبکہ یہ حق منتخب لوگوں کا تھا۔