نومبر میں گاڑیوں کی درآمدات 44فیصد بڑھی، پی بی ایس

جمعہ 8 جنوری 2016 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2015-16ء میں ماہ نومبر کے دوران کاروں کی درآمدات میں 44فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں نومبر 2014ء کے دوران کاروں کی درآمدات کا حجم 19.02ملین ریکارڈ کیا گیا جو رواں مالی سال میں نومبر 2015ء کے دوران بڑھ کر 27.3ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس طرح نومبر 2014ء کے مقابلے میں نومبر 2015ء کے دوران کاروں کی ملکی درآمدات میں چوالیس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔