دنیا بھر کی غیر محفوظ ترین دس ائیر لائنز کی فہرست جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 جنوری 2016 17:01

دنیا بھر کی غیر محفوظ ترین دس ائیر لائنز کی فہرست جاری

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 جنوری 2016ء) : دنیا بھر کی دس ایسی ائیر لائنز کی فہرست بنائی گئی ہے جنہیں غیر محفوظ ترین یا کم محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ دنیا بھر کی بڑی ائیر لائنز پر کیے گئے ایک سروے میں دنیا کی کم محفوظ ترین ائیر لائنز کی فہرست بھی سامنے آئی ہے۔ ویب سائٹ نے 407ائیر لائنز کو اسٹارز کی بنیاد پر رینک کیا جن میں سے 148ائیر لائنز کو ٹاپ رینک میں شامل کیا گیا جبکہ باقی ائیر لائنز میں سے پچاس ائیر لائنز کو محض تین یا اس ے بھی کم اسٹارز دئے گئے۔

(جاری ہے)

انہیں ائیر لائنز میں دس ائیر لائنز ایسی بھی شامل تھیں جنہیں صرف ایک یا کوئی بھی اسٹار نہیں ملا۔ ان ائیر لائنز میںسورینام اور انڈونیشیا کی ائیر لائنز بھی شامل ہیں۔2016 کے لیے غیر محفوظ ترین وہ دس ائیر لائنز مندرجہ ذیل ہیں:
باتک ائیر (انڈونیشیا)
بلیو ونگ ائیر لائنز (سورینام )
سٹی لنک (انڈونیشیا)
کیل اسٹار ایوی ایشن (انڈونیشیا)
لائن ائیر (انڈونیشیا)
سری وجایا ائیر (انڈونیشیا)
ٹرانسنوسا ائیر سروس (انڈونیشیا)
ٹریگانہ ائیر سروس (انڈونیشیا)
ونگز ائیر (انڈونیشیا)
ایکسپریس ائیر (انڈونیشیا)
ان تمام ائیر لائنز کو گذشتہ برس میں حادثات پیش آنے کے باعث کم محفوظ ترین ائیر لائنز کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :