سڈنی ٹیسٹ ، جیسن ہولڈر نے سٹیو سمتھ کی میچ جیتنے کی پیشکش مسترد کردی

جمعہ 8 جنوری 2016 17:06

سڈنی ٹیسٹ ، جیسن ہولڈر نے سٹیو سمتھ کی میچ جیتنے کی پیشکش مسترد کردی

سڈنی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8جنوری- 2016ء) ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے اپنے آسٹریلین ہم منصب سٹیو سمتھ کی بارش سے متاثرہ مقابلے کو فیصلہ کن بنانے کیلئے 70 اوورز میں 370 رنز کے دفاع کی پیشکش یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دی کہ وہ اس کیلئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

مایوس سٹیو سمتھ کا کہنا تھا کہ وہ ہر میچ جیتنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی لئے انہوں نے جیسن ہولڈر کو آفر کی تھی کہ آسٹریلیا اپنی پہلی اننگز کسی رنز کے بغیر ڈکلیئرڈ کردے گی جسے 70 اوورز میں 370 کا ہدف دیا جائے ۔