ایئر مارشل اصغر خان نیشنل ایمچور گالف چیمپئن شپ پی اے ایف گالف کورس پشاورمیں شروع
ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 121 نیشنل و انٹر نیشنل گالفرز شریک
جمعہ 8 جنوری 2016 18:08
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء ) ایئر مارشل اصغر خان نیشنل ایمچور گالف چیمپئن شپ پی اے ایف گالف کورس میں شروع ہوگئی ,چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 121 نیشنل و انٹر نیشنل گالفرز شرکت کررہے ہیں چ,یمپئن شپ 54 ہولز پر کھیلی جارہی ہے جس میں ہینڈی کیپ 0-14 ٹاپ ایمچور کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں سے آئے ہوئے گالفرز سینئر ایمچور ، سبسڈری ، لیڈیز ، ویٹرنز ، بوائز انڈر14اور بوائز انڈر17 کیٹگری میں شرکت کررہے ہیں ۔
سیکرٹری پی اے ایف گالف کورس گروپ کیپٹن عمر ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ رائل اینڈ انسنٹ گالف کلب آف سینڈ ریورول کے مطابق کھیلی جارہی ہے جبکہ چیمپئن شپ ٹرافی جس کو اصغر خان چیلنج کپ کا نام دیاگیا ہے وہ گراس کے سکور پر دی جائے گی انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ ٹرافی کے علاوہ قیمتی انعامات گراس اور نیٹ پر تمام کیٹگریز کے پوزیشن ہولڈرز کو دی جائینگی انہوں نے کہا کہ ہول ان ون کیلئے سوزو کی ہیوی بائیک کا تحفہ رکھا گیا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ چیمپئن شپ میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.