رجب طیب اردگان پر تنقید ،ترکی میں ایرانی سفیر کی طلبی شدید احتجاج ریکار ڈ کرایا گیا

جمعہ 8 جنوری 2016 18:31

رجب طیب اردگان پر تنقید ،ترکی میں ایرانی سفیر کی طلبی شدید احتجاج ریکار ..

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) ترکی نے صدر رجب طیب اردگان پر تنقید کرنے پر انقرہ میں ا یرانی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انقرہ میں ایرانی سفیر کو گزشتہ روز احتجاجاً طلب کر کے تہرانی میڈیا کی ا ن رپورٹس پر اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے جن میں ترک صدر رجب طیب اردگان پر تنقید کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سفیر پر یہ واضح کیا گیا ہے کہ یہ میڈیا رپورٹیں ترک صدر کی ساکھ پر حملہ ہے اور ایران اس معاملے کی وضاحت کرے۔