والڈ سٹی اتھارٹی نے کوتوالی چوک سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا
7غیرقانونی تعمیرات سیل ، مقدمے درج، ایکشن مزید تیزہوگا، ڈائریکٹر کنزرویشن نجم الثاقب
جمعہ 8 جنوری 2016 18:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) والڈ سٹی اتھارٹی نے اندرون لاہور میں آپریشن کر کے کوتوالی چوک سے تجاوزات کا خاتمہ اور6غیر قانونی تعمیرات سربمہر کر دیں۔اتھارٹی کی ترجمان تانیہ قریشی نے بتایا کہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اتھارٹی نے کارروائی تیز کر دی ہے اور اب روزانہ کی بنیادوں پر اندرون لاہور سے تجاوزات کا صفایا اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سنجیدہ ایکشن لئے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوتوالی چوک تاریخی اہمیت کا حامل ہے جہاں تجاوزات کی بھرمار نے اس کی خوبصورتی خراب کر رکھی تھی۔عام لوگوں کو تجاوزات کے باعث شدید مشکلات درپیش تھیں جبکہ ٹریفک جام معمول بن گیا تھا۔ اتھارٹی کے ڈاریکٹر کنزرویشن نجم الثاقب اور ان کی ٹیم نے گزشتہ صبح تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور یہ علاقہ کلیئر کر دیا۔(جاری ہے)
جبکہ اتھارٹی کے ڈائریکٹر کنزرویشن نجم الثاقب نے غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے بتایا کہ اندرون دہلی دروازے اور کشمیری دروازے میں دو عمارتوں کو تین منزلیں تعمیر کرنے پر نوٹس دے کر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ پولیس سٹیشن میں مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ہے۔
جبکہ کشمیری دروازے میں تین پراپرٹیوں کے تہہ خانے ختم کر کے ان کو سیل کرکے مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اعظم کلاتھ مارکیٹ میں پراپرٹی نمبر F-2116کو تین منزلیں اور دو تہہ خانے بنانے کی وجہ سے نہ صرف سیل کیا گیا ہے بلکہ 9مقدمے بھی درج کروائے گئے ہیں۔ نجم الثاقب کا کہنا تھا کہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن اب نہیں رکے گا۔ کوتوالی چوک کو اس کی پرانی شکل میں بحال کر دیا گیاہے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.