چین نے 5جی ٹیکنالوجی کی تحقیق اور ٹیسٹ کا آغاز کر دیا ہے

حکومت 2020تک نئی ٹیکنالوجی کو کمرشل لائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

جمعہ 8 جنوری 2016 19:32

چین نے 5جی ٹیکنالوجی کی تحقیق اور ٹیسٹ کا آغاز کر دیا ہے

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء/شنہوا) چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی )نے 2020 تک تجارتی پیمانے پر شروع کرنے کے مقصد کے ساتھ گزشتہ روز فائیو جی ٹیکنالوجی کی تحقیق اور ٹیسٹ کا آغاز کر دیا ہے ۔(ایم آئی آئی ٹی)کے تحت 5جی آر اینڈ ڈی کے سربراہ کاؤ شو من نے کہا کہ تحقیق اور ٹیسٹ کا مقصد 5جی کے عالمی معیاروں کی تدوین کی حمایت اور ٹیلی کام صنعت کی ترقی کو فروغ دینا ہے ۔

(جاری ہے)

تحقیق اور ٹیسٹ کا کام 2018تک مکمل کر لیا جائے گا اور ملکی ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ اگلے دو سالوں میں 5جی ٹیکنالوجی کو کمرشل لائز کرنے کی کوشش کرے گا۔ایم آئی آئی ٹی کے چیف انجینئر ژانگ فینگ نے بتایا کہ چین نے 5جی ٹیکنالوجی سے متعلق بعض اہم شعبوں کی تحقیق میں پیش رفت کی ہے ۔چین کے موبائل ، انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد905ملین سے زائد اور فور جی استعمال کرنے والوں کی تعداد قریباً80ملین ہے ۔

متعلقہ عنوان :