Live Updates

ایران سعودی تنازعے کے اثرات پاکستان پر بھی پڑیں گے،تنازعے کے حل کیلئے پاکستان کردار ادا کر سکتا ہے،عمران خان

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 8 جنوری 2016 19:36

ایران سعودی تنازعے کے اثرات پاکستان پر بھی پڑیں گے،تنازعے کے حل کیلئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب اور ایرانی سفیروں سے ملاقات اصل معاملہ جاننے کیلئے کی۔

(جاری ہے)

ایرانی اور سعودی عرب کے سفیروں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران ، سعودی عرب تنازعے میں پاکستان کا کردار اہم ہو سکتا ہے ، تنازعے کے اثرات پاکستان پر بھی پڑیں گے ، ایران سعودی عرب کشیدگی بڑھنے سے مسلم اُمہ کا نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی سفیر نے ملاقات میں انہیں بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے سیخ النمر کو پھانسی دئیے جانے پر ایران میں غصے کی لہر دوڑ گئی ، عمران خان نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایران کو یقین دہانی کرائے کہ وہ ایران کے خلاف نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات