دورہ انگلینڈ کیلئے بھرپور تیاری کر رہا ہوں، ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، مصباح الحق
جمعہ 8 جنوری 2016 20:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ان کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، وہ دورہ انگلینڈ کیلئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔
(جاری ہے)
مصباح الحق نے حال ہی میں یو اے ای میں ہونے والی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا مگر انہوں نے پی سی بی کی درخواست پر دورہ انگلینڈ تک ریٹائرمنٹ کو موخر کر دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ انگلینڈ کے چیلنج سے نمنٹے کیلئے تیار ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھرپور انداز میں شرکت کر رہے ہیں۔ کپتان مصباح الحق نے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت سوئی نادرن گیس کو مسلسل تیسری بار چیمپئن بنوایا، انہوں نے پہلی اننگز میں 85 اور دوسری میں 60 رنز کی اننگز کھیلی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کپتان کی ممکنہ تبدیلی، پی سی بی نے شاہین آفریدی کو اندھیرے میں رکھا
-
پی سی بی کا ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے الگ الگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
-
بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی سونپنے کا فیصلہ
-
پاکستان کے دورہ آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی میچز کے شیڈول کا اعلان
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سعودی عرب میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا کوئی اراد ہ نہیں ہے ، لیونل میسی
-
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ 30 مارچ سے شروع ہوگا
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہوگی۔
-
ٹینس اسٹارعشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
پنجاب کنگزکی نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹرروی بوپارا نے دلچسپ واقعہ شیئرکردیا
-
میامی اوپن ٹینس مینزڈبلز، روہن بھوپنا اورمیتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت 29 مارچ سے شروع ہو گی، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.