بادشاہی مسجد لاہور میں یوم اتحاد امت منایا گیا ‘مولاناسیدمحمد عبدالخبیر آزاد

سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان پاک سعودی تعلقات میں اضافے کا باعث ہو گا‘جمعہ کے اجتماع سے خطاب

جمعہ 8 جنوری 2016 20:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء ) خطیب بادشاہی مسجد لاہورچیئرمین مجلس علماء پاکستان مولانا سیدمحمدعبدالخبیر آزادنے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ ہم اتحاد امت کے حوالے سے ایک دوسرے کو اکٹھا کرنے کی کوشش کریں کیونکہ امت اسلامیہ کہ اتحاد میں ہی ایک طاقت اور برتری ہے ،اس وقت جو حالات سامنے نظر آرہے ہیں ․اس میں اتحاد کی بہت اشد ضرورت ہے ۔

جمعہ کے خطبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان پاک سعودی تعلقات میں سنگے میل ثابت ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ جو واقع تہران میں سعودی ایمبسی کو جلانے کا ہوا ہے ․اس کی پُر زور مذمت کرتے ہیں ۔مولانا آزاد نے کہا 34ملکوں کا اسلامی اتحاد بننے سے امت اسلامضبو ط ہو گی اس لیے تمام اسلامی ملکوں کو چاہیے کہ وہ سعودی عرابیہ کی قیادت میں اکٹھے ہو جائیں کیونکہ سر زمین حرمین سے بڑھ کر ہمارے لیے اور کچھ نہیں ہے سعودی عرب پاکستان کا ایک اچھا دوست ہے حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہماری جانیں بھی قربان ہیں ہم حرمین شریفین کے سپاہی ہیں۔

(جاری ہے)

مولانا آزاد نے کہا سعودیہ، ایران کو شیدگی ختم کروانے کے حوالے سے پاکستانی قیادت ایک اچھا رول ادا کر سکتی ہے․ پاکستان امت اسلامیہ کا دفائی ملک ہے ۔مولانا آزاد نے نماز جمعہ کے بعد اتحاد امت ،امت اسلامیہ کو مضبوط اور پاکستان میں استحکام اور خشحالی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اجتماعی دعا کی۔