حکومتی دعوں کے بر عکس غریب آدمی کیلئے آج بھی ایف آئی آر کا اندراج اور انصاف کا حصول ایک خواب ہے ‘عظیم طارق

جمعہ 8 جنوری 2016 20:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء ) تحریک عوامی حقوق پاکستان کے صدر عظیم طارق نے کہا ہے کہ معاشرے میں ہر طرف ظلم اور نا انصافی کی داستانیں بھکری پڑی ہیں حکومتی دعوں کے بر عکس غریب آدمی کے لیے آج بھی ایف آئی آر کا اندراج اور انصاف کا حصول ایک خواب ہے ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے تحریکِ عوامی حقوق پاکستان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عام اور کمزور آدمی کو انصاف کے حصول میں درپیش مشکلات کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس گڈگورننس کا شور مچانے والے حکمرانوں کے منہ پر تمانچہ ہے ۔اس موقع پر سیکریٹری جنرل امجد ایڈوکیٹ نے کہا کہ بدلہ ہے پنجاب بدلے گے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کو پولیس اور با اثر افراد کے ظلم و ستم کے شکار افراد کی آہیں کیو ں نہیں سنائی دیتی ۔انہوں نے کہا جب تک عام لوگوں کو انصاف کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جاتی یہاں کچھ نہیں بدلے گا ۔سیکریٹری اطلاعات ذیشان حسن ایڈوکیٹ نے کہا کہ شہباز شریف گزشتہ بیس سال سے پنجاب پر حکمرانی کر رہے ہیں لیکن پولیس اور پٹواری کلچر تبدیل نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :