بلاول بھٹو کو سکیورٹی وجوہات کے باعث اعلان کردہ شیڈول کے برعکس ایک روز قبل ہی لاہور پہنچا دیا گیا
سکیورٹی خدشات کے باعث بلاول بھٹو کے دورہ کو رہنماؤں سے بھی مخفی رکھا گیا ،بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹوبھی ہمراہ آئی ہیں‘ ذرائع
جمعہ 8 جنوری 2016 20:14
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سکیورٹی وجوہات کے باعث اعلان کردہ شیڈول کے برعکس ایک روز قبل ہی لاہور پہنچا دیا گیا ،سکیورٹی خدشات کے باعث بلاول بھٹو کے دورہ کو رہنماؤں سے بھی مخفی رکھا گیا ۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شیڈول کے مطابق ہفتہ کے روز چار روزہ دورہ پر لاہور پہنچنا تھا تاہم سکیورٹی وجوہات کی بناء انہیں ایک روز قبل ہی لاہور پہنچا دیا گیا ۔
بلاول بھٹو کی لاہور آمد کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنمابھی لا علم رہے اور کوئی بھی رہنما استقبال کے لئے ائیر پورٹ پر موجود نہ تھا ۔ خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچنے کے بعد انہیں انتہائی سخت سکیورٹی میں بلاول ہاؤس لاہور پہنچا دیا گیا ۔(جاری ہے)
پارٹی کے رہنما پارٹی چیئرمین کی آمد سے اس قدر بے خبر رہے کہ جب انہیں بلاول بھٹو کے ہمراہ آنے والوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے جو آگاہی دی گئی ہے اس کے مطابق بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو بھی انکے ہمراہ ہیں ۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی آج ہفتہ کے روز رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقات متوقع ہے ۔بلاول بھٹو اتوار کے روز اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کریں گے ،11جنوری کو ہائیکورب بار میں خطاب اور 12جنوری کو جنوبی اور وسطی پنجابی کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ بلاول بھٹو کی اراکین اسمبلی ، پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں ۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو 12یا 13جنوری کو واپس روانہ ہو جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.