کرکٹ اکیڈمیز کے قیام کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب اور لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس کے درمیان ایم او یو پر دستخط
وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق ظہیر عباس کی خدمات حاصل کی گئیں ، ایک دو برس میں پاکستان کو کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ملیں گے‘ رانا مشہود
جمعہ 8 جنوری 2016 20:16
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء ) سپورٹس بورڈ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب کے بڑے شہروں میں کرکٹ اکیڈمیز کے قیام کیلئے آئی سی سی کے صدر اور لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس سے ایک مفاہمت کی یاداشت پر جمعہ کے روز دستخط کئے ہیں۔ تقریب سپورٹس بورڈ پنجاب میں منعقد ہوئی اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان بھی موجود تھے، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور اور ظہیر عباس نے ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمدخان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کو سپورٹس کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرظہیر عباس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں سپورٹس بورڈ پنجاب اور لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت پنجاب کے بڑے شہروں لاہور، ملتان، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں کرکٹ اکیڈمیز بنائی جارہی ہے جس میں جدید سہولتیں میسر ہوں گی،ظہیر عباس ان کیڈمیز کی سرپرستی کریں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال، سماعت 22 اپریل کو ہوگی
-
اڈیالہ جیل پر دہشتگردوں کے حملہ کی اطلاعات ہیں، وزارت داخلہ نے عدالت میں رپورٹ جمع کروادی
-
پاکستانی حکومت کے تحفظات پر ان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا بیان
-
نوازشریف کہتے ہیں ہمسائے سے لڑائی نہیں کرنی، مریم نواز
-
حزب اللہ کا حملہ: متعدد اسرائیلی فوجی زخمی، چھ کی حالت نازک
-
پاکستانی حکومت کے تحفظات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، ایکس
-
فلسطین کی مکمل رکنیت کے لیے اقوام متحدہ میں ووٹنگ آج
-
بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کے لیے آسٹریلوی شہریت
-
تمام متعلقہ وزارتیں و شعبے ان منصوبوں میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدوں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس منصوبوں پر خصوصی توجہ دیں،وزیر اعظم
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،آصف زرداری کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی اراکین کا شورشرابہ واحتجاج
-
چیلنجز پر قابو پانا نا ممکن نہیں‘ دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، صدر زرداری
-
ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ریفرنس، پرویز الٰہی کے شریک ملزم نے پلی بارگین کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.