آندھرا پردیش کی عدالت نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے وارنٹ جاری کردیئے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 8 جنوری 2016 20:23

آندھرا پردیش کی عدالت نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی ..

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 08 جنوری۔2015ء) بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کی ایک عدالت نے ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے وارنٹ جاری کیے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت کی جانب سے یہ قدم مہندر دھونی کے خلاف ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح سے متعلق ایک درخواست پر اٹھایا ہے۔اننت پور کے عدالت میں گوپال رائے اور شیام کی شکایت کی بنیاد پر دھونی کے خلاف وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق درخواست گزاروں کا تعلق دائیں بازو کی ہندو جماعت سے ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ برس دونوں نے ایک کاروباری جریدے کے سروق پر دھونی کی ایک تصویر شائع ہونے پر عدالت میں شکایت کی تھی۔اس تصویر میں مہندر دھونی کو ہندو دیوتا کے اوتار میں دکھایا گیا تھا۔اس تصویر میں دھونی کے کئی ہاتھ دکھائے گئے تھے اور ان میں ایک ہاتھ میں وہ جوتا تھامے ہوئے تھے جبکہ تصویر کا عنوان تھا’بڑی ڈیلز کا خدا‘۔درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ اس تصویر سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔عدالت نے دھونی کو 25 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔دھونی اس وقت ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہیں اور وہاں31 جنوری تک رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :