پاکستان کی ترقی سے کئی ملک مستفیدہوں گے : عارف پرویز

کچھ عناصراحتساب کے ڈرسے منتخب حکومت کوکمزورکرنے کے درپے ہیں،مسلم لیگ لاہور

جمعہ 8 جنوری 2016 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)لاہور کے ممتازرہنماء ملک عارف پرویز نے کہا ہے کہ پاکستان کی مضبوطی سے دہشت گردوں کمزورہوں گے۔پاکستان میں پائیدارامن کاراستہ معاشی انقلاب اورسیاسی استحکام سے ہوکرجاتا ہے ۔جوعناصراحتساب کے ڈرسے منتخب وفاقی حکومت کوکمزورکرنے کے درپے ہیں وہ پاکستان کے دوست نہیں ہوسکتے ۔

پاکستان کی تعمیروترقی سے کئی ملک مستفیدہوں گے۔افغانستان میں پائیدارامن اوراس کے روشن مستقبل کاراستہ پاکستان سے ہوکرجاتا ہے۔وہ گلشن کالونی میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ملک عارف پرویز نے مزید کہا کہ بلوچستان میں مداخلت کرنیوالے اپنے مذموم ارادوں میں ہرگزکامیاب نہیں ہوں گے۔ہماراکوئی پڑوسی ملک کسی دوسری ریاست کے پیچھے چھپ کرپاکستان کوبلیک میل یامرعوب نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان قیام امن کیلئے عالمی ضمیر کے ساتھ کھڑا ہے ، وزیراعظم میاں نوازشریف کی دورر س داخلی وخارجی اصلاحات کے سبب آنیوالے دنوں میں پاکستان کی سیاسی ،سفارتی اوردفاعی اہمیت مزید بڑھ جائے گی ۔ پاکستان کے قومی اداروں اورمنتخب ایوانوں میں کاہل، کام چوراوربدعنوان عناصر کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں ۔ بے رحم اوربلاامتیازاحتساب ہماری قیادت کاطرہ ّامتیاز ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کاہرتعمیراتی منصوبہ جہاں شفافیت کاآئینہ دارہے وہاں فن تعمیر کے اعتبار سے بھی ایک حسین شاہکار ہے۔ہماری قیادت نے آج تک تعمیراتی منصوبوں کے معیاراوران کی رفتارپرسمجھوتہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سواکسی جماعت میں احتساب کاخودکارنظام رائج نہیں۔پرویزی آمریت کے دورمیں ہماری قیادت کواحتساب کی آڑمیں بدترین سیاسی انتقام کانشانہ بنایا گیا مگرایک دمڑی کی کرپشن بھی منظرعام پرنہیں آئی ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی وزیراعظم میاں نوازشریف نے کسی بدعنوان کودرگزرکیا اورنہ آئندہ کریں گے۔ ہماری قیادت نے سرزمین پاک سے بدعنوانی کی بدصورتی صاف کردے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوہرسائل کواس کی دہلیزپربروقت انصاف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :