مقدمہ قتل میں دو ملزم کو سزا اور دو کو بری کر دیا گیا

جمعہ 8 جنوری 2016 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) لاہور کی مقامی عدالت نے مقدمہ قتل میں چار ملزمان میں سے دو کو سزا اور دو کو بری کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم فیصل اور عمران کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور دو دو لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی۔عدالت نے دو ملزموں صلاح الدین اور ذوالقرنین کو شک فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا. ملزمان کے خلاف ایک شخص شاہد کو قتل کرنے کا الزام میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :