پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا 14سالہ طالبہ اجتماعی زیاتی کیس میں پولیس کی ناقص تفتیش کا نوٹس

سینئر پراسیکیوٹرز پر مشتمل دو رکنی لیگل ٹیم تشکیل دیدی ، پراسیکیوٹرز سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تفتیشی ٹیم کو تفتیش سے متعلق گائیڈ لائنز بھی فراہم کریں گے

جمعہ 8 جنوری 2016 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء ) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید احتشام قادر نے 14سالہ طالبہ اجتماعی زیاتی کیس میں پولیس کی ناقص تفتیش کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر پراسیکیوٹرز پر مشتمل دو رکنی لیگل ٹیم تشکیل دیدی ۔ پراسیکیوٹرز سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تفتیشی ٹیم کو تفتیش سے متعلق گائیڈ لائنز بھی فراہم کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ پراسیکیوشن کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو رپورٹ پیش کی گئی تھی کہ پولیس چودہ روز گزرنے کے باوجود متاثرہ لڑکی کا بیان قلمبند نہیں کر سکی اور نہ ہی مقدمے کا کوئی ٹھوس ثبوت اور گواہ عدالت میں پیش کر سکی ہے ۔جبکہ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے ، خدشہ ہے کہ ملزمان قانونی سقم کا فائدہ اٹھا کر ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔ جس پر پراسیکیوٹر جنرل نے ڈپنی پراسیکیوٹر جنرل نصیر احمد اور اسٹنٹ پراسیکیوٹر عاطف وڑائچ پر مشتمل دو رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔ جو سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تفتیشی ٹیم کو گائیڈ لائنز بھی فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :