بھارتی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا کا شاندار آغاز، ویسٹرن آسٹریلیا کو ٹور ٹی ٹونٹی میچ میں74رنز سے شکست دے دی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 8 جنوری 2016 21:27

بھارتی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا کا شاندار آغاز، ویسٹرن آسٹریلیا کو ٹور ..

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8جنوری۔2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنے دورہ آسٹریلیا کا شاندار آغاز کیا ہے، ٹور ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی ٹیم نے ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم کو 74رنز سے شکست دے دی ہے، بھارتی ٹیم نے واکا گراوٴنڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز رنز میں 4وکٹوں کے نقصان پر192رنز بنائے، بھارت کی جانب سے شیکھر دھون اور ویرات کوہلی نے 74،74رنز بنائے ، جواب میں ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 118رنز بنا سکی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس برٹ نے 74رنز بنائے جبکہ بھارت کی جانب سے رویندر جدیجہ، اکشر پٹیل، بریندر سرن نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :