”پی آئی اے “کی چھاپہ مار پارٹی کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ملازمین کے لاکرز پر چھاپہ

لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان قبضہ میں لے لیا

جمعہ 8 جنوری 2016 21:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) قومی ائیر لائنز ”پی آئی اے “کی ایک چھاپہ مار پارٹی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر واقع پی آئی اے ملازمین کے لاکرز پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان قبضہ میں لے لیا ہے بتا یا گیا ہے کہ پی آئی اے حکام کو اطلاع دی تھی کہ پی آئی اے کے بعض ملازمین جو بیرون ممالک لے جانے والی پروازوں پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں مختلف اشیاء کی سمگلنگ میں ملوث ہیں ا س اطلاع پر چھاپہ مار پارتی نے ائیرپورٹ پرواقع قریباً پچاس لاکرز کو چیک کیا تو ان میں سے غیر ملکی کراکری پرفیوم ور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں چھاپہ مار پارٹی نے اشیاء قبضہ میں لے کر لاکرز مالکان کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :