لاہور ، ڈکیتی کے دوران حاملہ خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ،زندگی بھر ساتھ نبھانے کا وعدہ کرنے والا خاوند ہی قاتل نکلا
آئی اے پولیس کی زیرحراست ملزم عثمان نے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
جمعہ 8 جنوری 2016 21:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) لاہور میں ڈکیتی کے دوران حاملہ خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔ زندگی بھر ساتھ نبھانے کا وعدہ کرنے والا خاوند ہی قاتل نکلا۔ سی آئی اے پولیس کی زیرحراست ملزم عثمان نے اپنی حاملہ بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا جب کہ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ آمنہ کو قتل کرنے میں اس کا ایک دوست بھی ملوث ہے جس کی گرفتاری کے لئے پولیس نے کوششیں تیز کردیں جب کہ عثمان کا کہنا ہے کہ اسے اپنی بیوی پر شک تھا اس لئے غیرت کے نام پر آمنہ کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا۔
دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جس کے مطابق گولی کار کے اندر سے چلائی گئی جس کے بعد پولیس نے ملزم کے اہلخانہ اور رشتہ داروں سے بیانات قلمبند کئے تو معلوم ہوا کہ میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا معمول تھا اور بیوی سے تنگ آکر ملزم عثمان نے اسے قتل کردیا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ29 دسمبرکو لاہور کے ڈیوس روڈ پر دو موٹرسائیکل سواروں نے مبینہ طور پر ڈکیتی کی کوشش کی تاہم عثمان کی جانب سے مزاحمت کرنے پر وہ آمنہ کے سر میں گولی مار کر فرارہوگئے تھے جب کہ آمنہ کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی تاہم ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد بچے کی جان بچا لی جو 14 گھنٹے زندہ رہنے کے بعد چل بسا۔
مزید اہم خبریں
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.