فیفا رینکنگ ، پاکستان ایک درجہ گر کر 185 ویں نمبر پر چلا گیا

جمعہ 8 جنوری 2016 22:17

فیفا رینکنگ ، پاکستان ایک درجہ گر کر 185 ویں نمبر پر چلا گیا

زیورخ ۔ 08 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جنوری۔2016ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کی تازہ ترین رینکنگ میں پہلی بیس پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، بیلجیئم کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، کیوبا 45 درجے بدترین تنزلی کے بعد 136 ویں نمبر پر چلا گیا، پاکستان کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

فیفا کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بیلجیئم پہلے، ارجنٹائن دوسرے، سپین تیسرے، جرمنی چوتھے، چلی پانچویں، برازیل چھٹے، پرتگال ساتویں، کولمبیا آٹھویں، انگلینڈ نویں اور آسٹریا دسویں نمبر پر موجود ہیں، میکسیکو کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 23 ویں نمبر پر چلا گیا، سویڈش ایک زینہ چڑھ کر 34 ویں نمبر پر پہنچ گیا، پولینڈ کی ایک درجے تنزلی ہوئی اور وہ 35 ویں نمبر پر آ گئی، ایران دو درجے بہتری کے بعد 43 ویں نمبر پر پہنچ گیا، فن لینڈ اور سینیگال کی ایک، ایک درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 44 اور 45 ویں نمبر پر چلی گئیں۔

کیوبا بدترین 45 درجے تنزلی کے بعد 136 ویں نمبر پر چلا گیا۔ پاکستان ایک درجے گر کر 185 ویں نمبر پر آ گئی۔

متعلقہ عنوان :