باووما کی سنچری نے سیاہ فام کرکٹرز کیلئے جنوبی افریقی ٹیم میں آنیکی راہ ہموار کر دی،مکھایا نیتنی

جمعہ 8 جنوری 2016 22:17

باووما کی سنچری نے سیاہ فام کرکٹرز کیلئے جنوبی افریقی ٹیم میں آنیکی ..

جوہانسبرگ ۔ 08 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جنوری۔2016ء) سابق فاسٹ باؤلر مکھایا نیتنی نے ٹیمبا باووما کی عمدہ بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلے باز کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سنچری نے سیاہ فارم کرکٹرز کیلئے جنوبی افریقی کرکٹ کے دروازے کھول دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

باووما نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار سنچری بنا کر پہلے سیاہ فارم افریقی بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

نیتنی نے انکشاف کیا کہ کئی کرکٹرز کا فلسفہ تھا کہ سیاہ فارم کرکٹرز باؤلرز تو ہو سکتے ہیں لیکن اچھے بلے باز نہیں، باووما نے سنچری داغ کر ناقدین کی تنقید کا زبردست انداز میں جواب دیا ہے اور انہوں نے ثابت کر دیا کہ سیاہ فارم کرکٹرز نہ صرف باؤلنگ بلکہ اچھی بیٹنگ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :