ایجوکیشن رپورٹرزایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل

جمعہ 8 جنوری 2016 22:17

لاہور ۔8 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جنوری۔2016ء)ایجوکیشن رپورٹرزایسوسی ایشن (ایرا) کے سالانہ انتخابات برائے 2016-17ء کیلئے علی عثمان صدر‘ عمر خلیل جنرل سیکرٹری ،کاشف داؤدی سینئر نائب صدر اور راشد منظور نائب صدر منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایرا کے سالانہ انتخابات گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں منعقد ہوئے جس میں یوسف عباسی کو کورکمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیاگیاہے،میاں علی افضل چیف آرگنائزر‘ کاشف بھٹی جوائنٹ سیکرٹری، عدیل مصطفی فنانس سیکرٹری‘ ناصر چوہدری سیکرٹری اطلاعات اور شازیہ انصاری کو خواتین ونگ کی کوآرڈینیٹر اور ثناء اﷲ ناگرہ کو چیف کوآرڈینیٹر منتخب کیا گیاہے۔

قبل ازیں ایرا کے سابق جنرل سیکرٹری کاشف داؤدی نے ایرا جنرل کونسل کو گزشتہ سال کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔دریں اثناء جنرل کونسل نے نئے ممبران شازیہ انصاری‘ خالد فاروق‘ شکیل احمد‘ زاہدشیرازی اور اورنگزیب بٹ کی نئی ممبر شپ کی منظوری بھی دیدی جبکہ ایسوسی ایشن سے استعفیٰ دینے والے ممبران کا معاملہ نئی باڈی کو بھجوا دیا گیا ہے۔