سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ کیلئے ہیروئن کا اعلان کر دیا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 8 جنوری 2016 22:32

سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ کیلئے ہیروئن کا اعلان کر دیا گیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8جنوری۔2016ء)سلمان خان کی اس سال عید پر ریلیز ہونے والی فلم سلطان کی مرکزی کردار ہیروین کا اعلان کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

فلم میں سلمان خان کے مدمقابل خاتون اداکارہ انوشکا شرما ہوں گی، فلم کے مرکزی خاتون اداکارہ کے کردار بارے کافی افواہیں گردش کر رہی تھیں کبھی پرینیتی چوپڑا کا نام لیا جا رہا تھا کبھی ایرانی اداکارہ مندنا کریمی لیکن آج سوشل میڈیا ویب سائٹ پر فلم بنانے والوں نے خود ہی مرکزی اداکارہ کے نام کا اعلان کر دیا، انوشکا شرما پہلی مرتبہ کسی بھی فلم میں سلمان خان کے ہمراہ شامل ہیں۔

سلمان خان کی فلم سلطان ایک ریسلر کی زندگی پر مبنی کہانی ہے جو کہ عیدالفطر پر ریلیز ہو گی۔