جین مندر میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف ڈس ایڈوانٹیجڈ چلڈرن کی عمارت کی توسیع و مرمت کے لئے منتقل کیا جا رہا ہے،زعیم قادری

جمعہ 8 جنوری 2016 22:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہاہے کہ جین مندر میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف ڈس ایڈوانٹیجڈ چلڈرن کی عمارت کی توسیع و مرمت کے لئے منتقل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب حکومت سیدزعیم حسین قادری نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف ڈس ایڈوانٹیجڈ چلڈرن کے طلبہ کو عارضی طور پر دوسری عمارت میں منتقل کیا جائے گا۔عمارت کی تعمیرمکمل ہونے تک حکومت پنجاب بلامعاوضہ پک اینڈ ڈراپ سروس فراہم کرے گی۔بلڈنگ کی تعمیرومرمت مکمل ہونے پر طلبہ کو واپس منتقل کر دیاجائے گا۔لاہور اورنج لائن میٹروٹرین سکول کی عمارت کے نیچے سے گزرے گی۔اورنج لائن میٹروٹرین کی وجہ سے سکول کے بچوں کو آمدورفت میں سہولت میسر ہو گی۔