سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی کی گرفتاری کیلئے چھاپے نہیں مارے، نیب

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 8 جنوری 2016 23:08

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8جنوری۔2016ء) نیب نے سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کی خبروں کی تردید کی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران کیانی کی گرفتاری کیلئے کوئی چھاپہ نہیں مارا۔

(جاری ہے)

اس معاملے میں ڈی ایچ اے شکایت کنندہ ہے، جبکہ دوسری جانب سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی کے بھائی بریگیڈئیر (ر) امجد پرویز کیانی کے کہنا ہے کہ کامران کیانی دبئی میں ہے اور کسی طرح کی کرپشن میں ملوث نہیں رہے، کامران کیانی کے بارے میں کیس کی نوعیت تک کا پتہ نہیں، انہوں نے کہا کہ بعض عناصر بغض کے باعث کیانی خاندان کو بدنام کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

یاد رہے کہ آج نجی ٹی وی چینلز نے خبر دی تھی کی ڈی ایچ اے میں کرپشن کیس کے باعث سابق آرمی چیف کے بھائی کامران کیانی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :