شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا آپریشن ،6دہشتگرد گرفتار،اسلحہ ،لیپ ٹاپ اور موبائل سمز برآمد

جمعہ 8 جنوری 2016 23:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 8جنوری۔2016ء) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کر کے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان رینجرز کے مطابق خادم گوٹھ ،شرافی گوٹھ ،گلستان جوہر اور پٹیل پاڑہ کے علاقوں میں رینجرز کی کارروائیوں کے دوران چھ دہشت گرد گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ ،لیپ ٹاپ اور موبائل سمز برآمد ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :