جان کیری نے شمالی کوریا کے جوہری دھماکے کا ذمہ دار چین کو ٹھہرا دیا،بیجنگ کے نرم رویے کی وجہ سے شمالی کوریا جوہری دھماکہ کر بیٹھا، شمالی کوریا سے متعلق عالمی طاقتوں کو پالیسی بدلنا ہو گی،امریکی وزیر خارجہ کی اپنے چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعہ 8 جنوری 2016 23:21

جان کیری نے شمالی کوریا کے جوہری دھماکے کا ذمہ دار چین کو ٹھہرا دیا،بیجنگ ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 8جنوری۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شمالی کوریا کے جوہری دھماکے کا ذمہ دار چین کو ٹھہرا تے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ کے نرم رویے کی وجہ سے شمالی کوریا جوہری دھماکہ کر بیٹھا، شمالی کوریا سے متعلق عالمی طاقتوں کو پالیسی بدلنا ہو گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق اپنے چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے چینی حکام پر واضح کیا ہے کہ شمالی کوریا سے متعلق چین کا نرم رویہ کام نہیں آیا۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ چین نے نرم رویہ اختیار کیے رکھا جس کی امریکہ نے بھی حمایت کی تاہم وہ پالیسی ناکام ہو گئی ہے۔ شمالی کوریا کو راہ راست پر لانے کے لیے سختی کرنا پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :