عورتیں مردوں سے اچھی ڈرائیور ہوتی ہیں

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 8 جنوری 2016 23:38

عورتیں مردوں سے اچھی ڈرائیور ہوتی ہیں

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری۔2016ء)مردوں اور عورتوں کے بیچ جہاں ہر معاملے میں اچھا ہونے کی بحث ہوتی ہیں وہیں ڈرائیونگ بھی زیر بحث آتی ہے۔ اس حوالے خواتین کی گاڑیاں پارک کرتے ہوئے ویڈیو کلپس خاص طور پر شیئر کیے جاتےہیں کہ جو گاڑی ٹھیک طرح پارک نہیں کر سکتی ، وہ صحیح طرح ڈرائیونگ کیسے کرے گی۔ برطانوی اعداد و شمار سے اس بات کا فیصلہ تو ہوگیا کہ برطانیہ میں کون اچھا ڈرائیور ہے ۔

اعداد وشمار کے مطابق برطانیہ میں عورتیں مردوں سے زیادہ اچھی ڈرائیور ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

عورتیں مجموعی ڈرائیونگ میں مردوں سے 58 فیصد بہتر ہیں۔ یہ تجزیہ برطانیہ کے انشورنش ماہرین نے انشورنش کے ریکارڈ کے مطالعے کے بعد پیش کیا۔ اس ریکارڈ سے یہ بھی پتہ چلا کہ کونسی اور کس رنگ کی کار زیادہ محفوظ ہے۔اس تجزیےمیں سرخ رنگ کی ہنڈا کار سب سے زیادہ محفوظ کار پائی گئی۔سب سے بری کار آڈی رہی۔ سب سے برے ڈرائیوروں کی عمر 20 سال 30 کے بیچ تھی، جو برطانیہ کے سب سے برے ڈرائیور قرار پائے۔ اعدادوشمار کے مطابق لندن کے سب سے بہترین ڈرائیور ایسٹ انجیلا میں رہتے ہیں۔ سب سے بہترین تیزفتار ڈرائیور براڈ فورڈ میں ہے اور بدترین تیز رفتار ڈرائیور لندن میں رہتے ہیں۔