نواز شریف کا کسی بھارتی سے کاروباری تعلق نہیں،پرائم منسٹر ہاؤس

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 8 جنوری 2016 23:48

نواز شریف کا کسی بھارتی سے کاروباری تعلق نہیں،پرائم منسٹر ہاؤس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری۔2016ء) ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا کسی بھارتی کے ساتھ کسی قسم کا کوئی کاروباری تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نیوز کانفرنس میں لگائے گئے الزامات پر رد عمل ظاہرکرتے ہوئے ترجمان پرائم منسٹر ہاؤس مصدق ملک نے کہا ہے کہ بارہا تردید کے باوجود عمران خان جندال کو وزیراعظم کا بزنس پارٹنر بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دلیل کا جواب دیا جاسکتا ہے، بے خبری کا نہیں، جس کا مقصد ہی گمراہ کرنا ہو اس کا سچائی سے کیا سروکار؟

متعلقہ عنوان :