دنیا کا سستا ترین فضائی ٹکٹ‘چین سے جاپان تک کا سفر صرف 1.4ڈالرمیں کریں

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 9 جنوری 2016 11:18

دنیا کا سستا ترین فضائی ٹکٹ‘چین سے جاپان تک کا سفر صرف 1.4ڈالرمیں کریں

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 جنوری۔2015ء) چین کی فضائی کمپنی "اسپرنگ ایئرلائنز" آئندہ ماہ چین کے وسطی صوبے " ہوبے" کے صدر مقام "ووہان" شہر سے جاپان کے دارالحکومت "ٹوکیو" تک کے لیے براہ راست پرواز شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ایئرلائن نے تعارفی نرخ کے طور پر پہلی پرواز کے لیے انتہائی رعایتی کرائے کی پیش کش کی ہے، اور ٹکٹ کی قیمت 9 چینی یوآن یعنی کہ 1.4 امریکی ڈالر کے برابر ہوگی۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق فضائی کمپنی اس روٹ پر ہفتے میں تین پروازیں چلائے گی جو کہ پیر، بدھ اور ہفتے کے روز ہوں گی۔ آئندہ ماہ 13 فروری سے شروع ہونے والے اس آپریشن میں بوئنگ 800-737 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ "اسپرنگ ایئرلائنز" جولائی 2005 سے کام کررہی ہے اور یہ چین میں کم کرایوں والی واحد فضائی کمپنی ہے۔

متعلقہ عنوان :