فرانسیسی سٹنٹ مین کرتب دکھاتے جان گنوا بیٹھا

ہفتہ 9 جنوری 2016 11:43

فرانسیسی سٹنٹ مین کرتب دکھاتے جان گنوا بیٹھا

پیرس (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9جنوری- 2016ء) فرانسیسی سٹنٹ مین ٹینکریڈی میلٹ گرم ہوا کے غباروں پر بندھی رسی پر کرتب دکھاتے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فرانسیسی سٹنٹ مین ٹینکریڈی میلٹ کا خطرناک کرتب اس کی جان لے بیٹھا ۔ ہاٹ ائیر بیلون پر چلنے کا مظاہرہ کرتے بدقسمت نوجوان 100 فٹ بلندی سے نیچے جا گرا ۔ دل دہلا دینے والا یہ حادثہ فرانس کے علاقے ڈروم میں پیش آیا ۔ 32 سالہ ٹینکریڈی میلٹ پہاڑوں اور سکائی سکریپرز پر بندھی رسی پر چلنے کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا تھا ۔

فرانسیسی سٹنٹ مین کرتب دکھاتے جان گنوا بیٹھا