’وہ جو کہتے ہیں کہ میں مزاحیہ مواد چوری کرتا ہوں، وہ خود بھی یہی کرتے ہیں‘
اگر آپ مجھے ایک بھی دیسی مزاح کا ایسا پیج دکھا دیں جو کاپی نہیں کرتا تو میں اپنا فیس بک پیج ڈیلیٹ کر دوں گا۔ زید علی طاہر
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 جنوری 2016 12:03
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 جنوری 2016ء) : انٹر نیٹ پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر سمیت حس مزاح کے ذریعے کم ہی عرصے میں مقبول ہو جانے والے پاکستانی نژاد کینیڈین نوجوان زید علی طاہر نے نجی اخبار کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو مجھے کہتے ہیں کہ میں مزاحیہ مواد چوری کرتا ہوں یا کہیں سے نقل کرتا ہوں تو وہ خود بھی یہی کرتے ہیں۔زید علی طاہر کا کہنا تھا کہ میں اپنی روز مرہ کی زندگی میں کیے جانے والے مشاہدات کے بعد ویڈیو ز بناتا ہوں لیکن زیادہ تر میں آن لائن پڑے مواد ہی کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق ری میک کر لیتا ہوں۔
زید علی نے کہا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں بے شمار آئیڈیا زپہلے سے ہی موجود ہوتے ہیں تو کیس بھی قسم کی ایجادیت یا تخلیقات کی گنجائش نہیں رہتی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کسی کا کام اُٹھانا ایک بات لیکن کسی کا کام نقل کرنے کے بعد اس کا نام بھی نہ لینا ایک بالکل الگ بات ہے۔ زید علی نے کہا کہ اکثر ویڈیوز میری ہی ویڈیوز اور انٹر نیٹ پر پڑے میرے مواد کی نقول ہوتی ہیں لیکن میں نے کبھی کسی پر الزام تراشی نہیں کی کیونکہ میرے خیال میں یہ ایک بچگانہ فعل ہے۔
زید علی طاہر نے کہا کہ اگر آج آپ مجھے کوئی ایسا پیج ڈھونڈ دیں جو دیسی مزاح کا اپنی ہی طرز تخلیق کا واحد پیج ہو اور کسی کی نقل نہ کرتا ہو تو میں اپنا پیج ڈیلیٹ کر دوں گا۔ زید علی نے انٹر ویو میں مزید کہا کہ میں حقیقی زندگی میں مزاحیہ انسان نہیں ہوں ، ویڈیو ز میں بھی اس لیے لگتا ہوں کیونکہ ویڈیوز اسکرپٹڈ ہوتی ہیں ، لیکن مجھے یہ لگتا ہے کہ میں اداکاری کر سکتا ہوں۔زید علی نے حال ہی میں یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز کے ذریعے پیسے کمانا شروع کیے ہیں ، زید علی نے دوسروں کو بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا تب ہی ممکن ہے جب آپ کے پاس کسی کام کو لے کر جذبہ ہو، اگر جذبہ ہو گا تو شہرت اور پیسہ خود آپ کے پاس چل کر آئے گا۔زید علی 11سال کی عمر میں ہی کینیڈا شفٹ ہو گئے تھے جس کے بعد متعدد بار انہوں نے اپنی زمین پاکستان کا دورہ بھی کیا تاہم ان کے حالیہ دورے میں پاکستانی عوام کی جانب سے انہوں نے خوب پیار سمیٹا، کیونکہ وہ انٹر نیٹ پر کافی جانی مانی شخصیت بن چکے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے، منیر اکرم
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات، سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
9 مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر،عمرایوب کی عبوری ضمانت منظور
-
تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
-
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.