ڈاکار ریلی ، چھٹا مرحلہ فرانس کے سٹیفن پیٹر ہینسل نے جیت لیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 12:33

ڈاکار ریلی ، چھٹا مرحلہ فرانس کے سٹیفن پیٹر ہینسل نے جیت لیا

بیونس آئرس (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9جنوری- 2016ء) ڈاکار ریلی 2016ء کا چھٹا مرحلہ فرانسیسی ڈرائیور سٹیفن پیٹر ہینسل نے جیت لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بولیویا کے نمکین صحرائی علاقے میں ہونے والے اس مرحلے میں سٹیفن پیٹر ہینسل نے ہم وطن حریف سباسچئن کی گاڑی میں خرابی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور نہ صرف اس مرحلے میں کامیابی سمیٹی بلکہ سباسچئن پر 27 سیکنڈ کی مجموعی برتری بھی حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

ہسپانوی ڈرائیور کارلو سینز نے بولیویائی کے حسین نمکین صحرائی خطے یوئی میں ہونےوالے مرحلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور اب تک مجموعی طور پر تیسرے نمبر پر ہیں ۔ سباسچئن نے نصف فاصلے تک 80 کلومیٹر کی رفتار سے گاڑی چلائی لیکن ایکسیلیٹر کے کام چھوڑنے پر پیچھے رہ گئے ۔ دفاعی چیمپئن چوتھے نمبر پر رہے ۔ موٹر بائیک کیٹگری میں آسٹریلیا کے ٹوبی پرائس پورے 1 منٹ کے فرق سے چھٹے مرحلے کے فاتح رہے تاہم مجموعی طور پر پرتگال کے پاولو گون کلیو ان سے آگے ہیں ۔