زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا سعید اجمل کو اکیڈمی کیلئے زمین دینے سے انکار ، گھٹیا الزامات کی بوچھاڑ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 9 جنوری 2016 12:58

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا سعید اجمل کو اکیڈمی کیلئے زمین دینے سے ..

فیصل آباد (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9جنوری- 2016ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے قومی ٹیم کے سابق آف سپنر سعید اجمل کو اکیڈمی کے لیے زمین دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سینڈیکیٹ کے اجلاس میں آف سپنر کو ان کی اکیڈمی کے لیے زمین نہ دینے کا فیصلہ دیا گیا اور یونیورسٹی کی جانب سے ان پر نہایت سنگین الزامات لگائے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعید اجمل نے 350کھلاڑیوں سے 15ہزار روپے کے حساب سے فیس لی ،کھلاڑیوں سے ماہانہ 7لاکھ روپے لیے جاتے تھے اور سالانہ 52لاکھ 50ہزار روپے ان کھلاڑیوں سے وصول کیے ،سٹیڈیم کی وکٹ 5سے 10ہزار روپے میں باہر کی ٹیموں بھی دی جاتی رہی ہے ۔ انتظامیہ کے مطابق اجمل نے اکیڈمی کی زمین یونیورسٹی سے ہتھیانے کی کوشش کی جب کہ سانحہ پشاور کے بعد بھی اکیڈمی کی ریکارڈ آف سپنر کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو نہیں دیا گیا ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا مزید کہنا تھاکہ اکیڈمی کے لیے قومی اور عالمی تنظیموں کا کوئی ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے ۔