پنجاب حکومت کا 9 ڈویژنز میں کرکٹ اکیڈمیاں بنانے کا فیصلہ

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:11

پنجاب حکومت کا 9 ڈویژنز میں کرکٹ اکیڈمیاں بنانے کا فیصلہ

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9جنوری- 2016ء) آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی مدد سے کرکٹ اکیڈمیز کے قیام سے کرکٹ کے فروغ میں مدد ملے گی جبکہ نئی نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے میں بھی کامیاب ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت اور آئی سی سی کے صدر کے درمیان پنجاب سپورٹس بورڈ میں ایک معاہدے پر دستخط اور یادداشت کا تبادلہ کیا گیا جس کے مطابق ظہیر عباس پنجا ب حکومت کے کرکٹ اکیڈمیز منصوبے کے سربراہ کے طور پر کام کریں گے ۔

منصوبے کے مطابق پنجاب کے نو ڈویژنز میں کرکٹ اکیڈمیز قائم کی جائیں گی ۔ صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد کے مطابق اکیڈمیز کا جال پنجاب بھر میں پھیلایا جا رہا ہے ، لاہور میں 29 میدان لڑکوں کے لیے جبکہ خواتین کرکٹرز کیلئے کنیئرڈ کالج میں کرکٹ اکیڈمی کا قیام اسی سال عمل میں لایا جائے گا ۔ معاہدے کے تحت کوچنگ سٹاف ظہیرعباس منتخب کریں گے جب کہ اکیڈمیز کے قیام کا ابتدائی مرحلہ لاہور ، ملتان اور راولپنڈی میں مکمل کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :