مجھ سے ذیادہ شہر کی حفاظت ضروری ہے ‘ عامر خان

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:13

مجھ سے ذیادہ شہر کی حفاظت ضروری ہے ‘ عامر خان

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار عامر خان کی طرف سے انکی سیکیورٹی کے کم کیے جان پر کہا گیا ہے کہ ان سے شہر کی حفاظت ذیادہ ضروری ہے۔واضح رہے چند روز قبل ممبئی پولیس کی جانب سے حالات قدرے بہتر ہونے کے پیش نظر سپر سٹار شاہرخ خان اور عامر خان سمیت دیگر25بولی ووڈ شخصیات کی سیکیورٹی کو کم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سپر سٹار نے مذکورہ اعلان کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ ممبئی پولیس کے فیصلے کی قدر کرتے ہیں اور انھیں اپنے ملک کی پولیس پر بھروسہ ہے اگر انکی نظر میں حالات بہتر ہو چکے ہیں تو انکا بیان درست ہے۔ گزشتہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اور شاہ رخ خان کے ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے خلاف متنازعہ بیانات کی وجہ سے انکی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے پہلے سات دن چوبیس گھنٹے چار مسلحہ سپاہی اور ایک پولیس کی گاڑی شاہ رخان اور عامر خان کی حفاظت پر مامور تھی جو کم کر کے صرف دو مسلحہ سپاہی کر دی گئی ہے